4 جنوری 2014 - 20:30
عراق، دہشتگردوں کی نابودی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا

عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ مغربی صوبے الانبار میں دہشتگردوں کی نابودی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

ابنا: سکیورٹی فورسز نے الرمادی کے قریب پچپن دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جن کا تعلق داعش نامی دہشتگرد گروہ  سے  ہے۔ نوری المالکی نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کے مطالبات پورے کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے اور وہ اپنی یہ کوششیں جاری رکھے گي۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی نابودی تک فوجی آپریشن جاری رہیں گے۔ فرانس پریس نے عراق کی بری فوج کے سربراہ علی غیدان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ البوفراج علاقے میں پچيس اور الکرمہ میں تیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔

.......

/169